مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر لداخ ہائی وے،زوجیلا پاس کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے 3سیاح جاں بحق

Accidentسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر لداخ ہائی وے پر زوجیلا پاس کے قریب ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے تین سیاح جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ آج صبح سونمرگ سے کارگل جانے والی گاڑی کو کیپٹن موڑ کے قریب پانیماتھا کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ حادثے میں دو خواتین سمیت تین سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو اہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے افرادکی شناخت کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button