بھارت

جسٹن ٹروڈو کی ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب میں شرکت

trudu

ٹورنٹو:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں لوگوں نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپنے خطاب میں ٹروڈو نے سکھ برادری کو ان کے حقوق اور آزادیوں کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکھ اقدار کینیڈین اقدار کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ٹروڈو نے تنوع میں کینیڈا کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے اختلافات کے باوجود مضبوط ہیں۔انہوں نے کینیڈین سکھوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور نفرت اور امتیاز کے خلاف کمیونٹی کا دفاع کرنے کا عزم ظاہرکیا۔سکھ برادری کے سیکورٹی خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کمیونٹی مراکز اور عبادت گاہوں بشمول گوردواروں پر سیکورٹی بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادانہ طور پر مذہب پر عمل کرنے کے بنیادی حق کو برقرار رکھا جائے گا، جیسا کہ کینیڈا کے چارٹر آف رائٹس اینڈ فریڈمزمیں ضمانت دی گئی ہے۔ٹروڈو کی یقین دہانیوں کے دوران پس منظر میں خالصتان کے حق میں نعرے سنائی دے رہے تھے۔ٹورنٹو کے مرکز میں خالصہ ڈے کی تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جو 1699میں سکھ مذہب کے قیام کی یاد میں منایا گیا۔ جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات کے دوران سامنے آیا ہے۔ کینیڈا نے بھارت پر ایک ممتاز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام لگایا ہے جسے 18جون 2023کو کینیڈا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button