بھارت

جھار کھنڈ : نکسل باغیوں کے ہاتھوں ریٹائرڈ بی ایس ایف اہلکار قتل

 

bodyرانچی 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے مغربی سنگھ بھوم میں نکسل باغیوں نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک ریٹائرڈ اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔
نکسل باغیوں نے مغربی سنگھ بھوم کے علاقے کولہان میں بی ایس ایف کے ایک ریٹائرڈ اہلکار سکھ لال پورتی کے گھر پر حملہ کر کے اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔نکسل باغیوں نے گزشتہ 20دنوں میں سنگھ بھوم میں7لوگوں کو قتل کردیا ہے جس سے علاقے میں شدید خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔ نکسل باغیوں نے بی ایس ایف کے ریٹائرڈ اہلکار کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے چائباسہ(مشرقی سنگھ بھوم) کے دورے سے چند گھنٹے قبل قتل کیا ہے ۔ نکسل باغیوں کی طرف سے سکھ لال پورتی کے قتل کے بعد چھوڑے گئے خط میں اسے پولیس کا مخبر قراردیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button