بھارت

”ہندو“ منافق نمبر ایک ہیں، گورنر گجرات

احمد آباد09ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات کے گورنرآچاریہ دیوورت نے کہا ہے کہ ہندو ’جے گاﺅ ماتا“ کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن وہ گائے کو اس وقت تک ہی اپنے پاس رکھتے ہیں جب تک وہ دودھ دیتی ہے اور جیسے ہی وہ دودھ دینا بند کردیتی ہے تو اسے سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو اصلاحی تحریک ” آریہ سماج “ سے وابستہ اچاریہ دیوورت نے گجرات کے ضلع نرمد ا کے گاﺅں پویچا میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب اور گائے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں تاہم یہ لوگ خودغرضی کی وجہ سے ”جے گاﺅ ماتا“کا نعرہ لگاتے ہیںاور اس لیے میں کہتا ہوں کہ ہندو منافق نمبر ایک ہیں۔ گورنر نے مزید کہاکہ لوگ مندروں ، مسجدوں ، گرجا گھروں اور گرودواروں میں جار کر خد ا سے دعا کرتے ہیں تاکہ وہ آپ سے خوش ہو جائے۔گورنر کے اس بیان سے ہندو سخت آگ بگولہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button