مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کشمیریوں کے حق ِخودارادیت کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ، صدر ڈاکٹر عارف علوی

arif-alvi

اسلام آباد19جولائی (کے ایم ایس )
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کی ان کی حق ِخودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر کے یوم الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر منحصر ہے اور قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم ، تفریق اور ناانصافی کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری عوام یہ دن جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی یاد منا رہے ہیں، آج ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد میں اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن 1947 میں منظور کی گئی تاریخی قرارداد کی روشنی میں ریاستِ جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کو ایک حقیقت بنانے کیلئے منایا جاتا ہے، آج ہم بہادر کشمیری عوام کی تاریخی جہدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم ، تفریق اور ناانصافی کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، آج ہم جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق ِخودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری آرٹیکل 35 اے اور 370 معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو ختم کرائے، بھارت نے غیرقانونی اور یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے ڈومیسائل اور ملکیتی قوانین بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے آبادی کے تناسب اور جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے تبدیل کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری ہندوتوا بھارتی حکومت کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button