بھارت

مودی حکومت نفرت انگیز مہم کے ذریعے اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں مصروف

modi-05

نئی دلی:بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کے ذریعے اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی نے انتخابی مہم میں براہ راست مسلم مخالف بیانات دیکر ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق بھارتی انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی کی گئی جس پر بھارتی الیکشن کمیشن کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔مسلمانوں سے نفرت بی جے پی کے منشور کا لازمی جزو ہے ۔ نریدرمودی نفرت انگیز پروپیگنڈے ذریعے انتخابی فائدے کیلئے ہندو انتہا پسندوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی شرح پیدائش زیادہ تیزی سے گر رہی ہے جبکہ بی جے پی اپنی ہندو قوم پرست پالیسیوں سے مذہبی منافرت کو بڑھا رہی ہے۔بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو آگ لگانااور مسمار کرناایک عام بات ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کے دور میں اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز فرقہ وارانہ فسادات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔امریکہ میں مسلم شہری حقوق کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی مودی کے خلاف عالمی سطح پر فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر زور دیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button