مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ حملے میں زخمی ہونے والے پانچ بھارتی فوجیوں میں سے ایک دم توڑ گیا

WhatsApp Image 2024-05-04 at 7.57.26 PMجموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے پانچ بھارتی فوجیوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حملہ ہفتے کی شام کوششی دھر کے قریب اس وقت کیاگیاجب بھارتی فوج کی گاڑیاں ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں سنائی ٹاپ کی طرف جا رہی تھیں۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ادھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کیاگیاہے۔ حکام نے بتایا کہ فوج اورپیراملٹری فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شام کو بھارتی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیاتھا جس میں کم از کم پانچ بھارتی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button