مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈرگڈمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں فوجی کارروائی آج صبح سویرے شروع کی گئی تھی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button