مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حد بندی کا مقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے: محبوبہ مفتی

mehboobaسرینگر 13 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے میں حد بندی کا عمل اور کرناٹک میں حجاب تنازعہ دونوں کا مقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع کپواڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدبندی کمیشن کا مجوزہ مسودہ پی جے پی کو اقتدار میں لانے میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اترپردیش کے انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے صورتحال کوخراب کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھر کے رہنما اس پر ایک مشترکہ موقف اختیار کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ طلباءحوصلہ نہیں ہاریں گے۔انہوں نے کہاکہ لباس ثقافت کا حصہ ہوتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ وہ گاندھی کے ہندوستان کو گوڈسے کے ہندوستان میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیںاور ہر ایک کی زندگی کو مشکل بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حجاب تنازعے میں دو سازشیں نظر آتی ہیں جن میں یوپی انتخابات میں فوائد حاصل کرنا اور مسلمان طالبات کو تعلیم سے دور رکھنا شامل ہے۔حد بندی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جموں کے کچھ علاقوںمیں لوگ ان سفارشات پر خوش نہیں ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں 2026 کے بعد پونچھ اور راجوری کو الگ کرنا چاہئے تھا اور انہیں پارلیمنٹ کی دو الگ نشستیں دینی چاہئے تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button