مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :زمینوں سے جبری بے دخلی کے خلاف کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے
جموں 02فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے پورے مقبوضہ علاقے میں جاری کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔
خواتین اور نوجوانوں سمیت سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں نے جموں کے علاقے بٹوٹ اور بڈگام میں بے دخلی کی مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ایک طرف زبانی یقین دہانی کرارہی ہے کہ کسی غریب سے اسکی زمین نہیں چھینی جائے گی جبکہ دوسری طرف قابض انتظامیہ غریب اور نادارکشمیریوں کے گھر گرارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے کشمیریوںکی زندگی اجیرن اور انہیں بے گھر کر دیا ہے۔انہوں نے لوگوں کو ان کی زمینوں سے جبری طورپر بے دخلی کے احکامات واپس لینے کے حق میں نعرے لگائے۔