مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام جموں کے مختلف اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کررہے ہیں

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںنریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے جنگی جنون کے تحت پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں میں اضافی بنکرتعمیر کرنے کی تجاویز پیش کریں گی۔خاص طور پر پونچھ شہرمیں بھی نئے بنکر تعمیر کئے جارہے ہیںجو کنٹرول لائن پر واقع بھی نہیں ہے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ماہ پونچھ کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سرحدی اضلاع میں مزید بنکر بنائے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button