بھارت

نئی دلی: کانگریس امیدوار کنہیا کمار کو نامعلوم شخص نے تھپڑ مار دیا

Kanhaiya_Kumar_Candidate_

نئی دلی:بھارتی دارلحکومت نئی میں پارلیمانی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے ، سیاسی حریفوں کی ایک دوسرے پر الزم تراشی اورتابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران دلی کی شمال مشرقی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کو ایک نامعلوم شخص نے زوردار تھپڑ رسید کیا جس کے بعد علاقے میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنہیا کمار کو تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک شخص ہارپہنانے کے بہانے کنہیا کے پاس پہنچا اور اسے زور دار تھپڑ ماردیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس شخص نے اس نا زیبا حرکت کی ویڈیو بھی بنوائی ۔ اس کا ساتھی موبائل کیمرہ پکڑ کر پہلے کہتا ہے کہ ”کنہیا کو اب مارا پیٹا جائے گا“ جبکہ اس وقت اس کا ساتھی بھیڑ میں آہستہ آہستہ کنہیا کی طرف مالا لے کر آگے بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے ہار پہنانے کے بعد کنہیا کمار کو تھپڑ مارا جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کنہیا کو تھپڑ مارنے والا شخص کون ہے۔ یادرہے کہ انڈیا الائنس کے تحت دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کو تین سیٹیں ملی ہیں۔
نئی دلی کی معروف جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو) اسٹوڈنٹس یونین کی سیاست میں نام کمانے کے بعد کنہیا کمار کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہیں کانگریس پارٹی کی طلبہ یونین یونٹ کا صدر بھی بنایا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی نے انہیں دہلی کی سیاست میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button