کشمیری تارکین وطن

فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وفدکی ٹیری میزاسے ملاقات ، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

WhatsApp Image 2024-05-18 at 8.35.12 PMٹیکساس:  امریکی ریاست ٹیکساس کی رکن برائے ایوان نمائندگان ٹیری میزا نے کہا ہے کہ وہ ٹیکساس کے ایوان نمائندگان میں کشمیر کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے بہت جلد ایک قرارداد پیش کریں گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹیری میزا نے غزالہ حبیب کی قیادت میں فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ انسانی حقوق کی اعلیٰ اقدار پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتا ہے ۔ وفد میں حریت رہنما عبدالحمید لون اور سماجی رہنما اشرف بشیر شامل تھے ۔ وفد نے ٹیری میزا کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کس طرح ہندوتوا کی پالیسیوں پر گامزن ہیں اورمقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جبکہ تمام حریت قیادت جیلوں میں پابند سلاسل ہے۔ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے وفد نے ٹیری میزا کو ایک ڈوزئر اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی نیم بیوائوں کے حوالے سے کتابچے بھی پیش کئے ۔ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے ٹیری میزا کو روایتی کشمیری لباس”فیرن”اور کشمیری شال بھی پیش کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button