بھارت
اترپردیش:4کشمیری طلباء کو ہراساں کئے جانے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا
نوئیڈا :
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں 4کشمیری طلبا ء کو مقامی ہندوئوں نے ہراساں کیاہے اور بعد میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوئیڈا میں واقع AMITY یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں زیر تعلیم 4کشمیری طلبا کو ہاسٹل کے باہر مقامی ہندوئوں کی طرف سے انکے ساتھ بدتمیزی،مار پیٹ اور انہیںہراساں کرنے کی اطلاع پولیس کودینے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ ہراساں اورتشدد کرنے کے ذمہ دار ملزمان سے تفتیش اور انہیں گرفتار کرنے کے بجائے، پولیس نے چاروں کشمیری طلباء کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ طلبا کے اہل خانہ نے ان سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کی فوری رہائی کی اپیل کی تھی۔