آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر میں بھی یوم تکبیر ملی جوش و خروش سے منایا گیا

youm-e-takbeerمظفر آباد:
آزاد جموں و کشمیر میں بھی یوم تکبیر ملی جوش و خروش سے منایا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی اورکانفرنسوں ، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔دارلحکومت مظفرآباد میں یوم تکبیر کے موقع پرایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کے مقررین نے کہاکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کا ضامن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔مقررین نے افواج پاکستان کی خدمات کو شادنار خراج تحسین پیش کیا اور ملک و ملت کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دفاع پاکستان کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آزاد جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب وادی لیپہ میں بھی یوم تکبیر کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم کے علاوہ پارٹی کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے اس موقع پر” پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور محمد نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی نو کوٹ سے شروع ہو کر مین بازار لیپہ عدالت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button