بھارت
نئی دلی:عدالت نے اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالدکی درخواست ضمانت مسترد کر دی
نئی دلی:
بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے دارلحکومت نئی دلی میں مسلم کش فسادات کیس میں جیل میں قیدجواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم اوراسٹوڈنٹ لیڈرعمر خالدکی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر خالد کو فروری2020کو شمال مشرقی دلی میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیاتھا ۔ نئی دلی کی کڑکڑڈوما کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج اے ایس جے سمیر باجپائی نے عمر خالد کی دوسری باقاعدہ ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔اس سے قبل رواں سال 14 فروری کو عمر خالد نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے کر ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔مارچ 2022 میں بھی لوئر کورٹ نے عمر خالد کو ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔