آزاد کشمیر

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیساتھ کشمیر کے رشتے کے موضوع پر مقابلہ مضمون نویسی کا اعلان

WhatsApp Image 2024-07-29 at 2.12.50 PMمظفر آباد:
آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقابلہ کا مقصد کشمیر اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور جذباتی تعلقات کو اجاگر کرنا ہے ، مقابلے میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبا وطالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔مقابلہ مضمون نویسی کا موضوع ہے "کشمیر کا پاکستانسے رشتہ کیا ۔۔۔ لا الہ الا اللہ” ۔ مقابلے میں شرکت کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔مقابلے کا پہلا انعام ایک لاکھ روپے ہے جبکہ مجموعی طورپر جیتنے والوں میں تین لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ طلباء مقابلے میں شرکت کیلئے اپنے مضامین 7اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔یہ مقابلہ نوجوان ذہنوں کو کشمیر اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔مقابلے میں شرکت سے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button