آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے ماہر تعلیم نے یونیسکو کا انٹرنیشنل لٹریسی ایوارڈ جیت لیا
مظفر آباد :
آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم کے رہائشی ماہر تعلیم شاہد الرحمان نے سال 2023 کا یونیسکو کاانٹرنیشنل لٹریسی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہد الرحمان دی ہمالین لٹریسی نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔خواندگی کے اس منصوبے کو دنیا کے چھ بہترین منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔