آزاد کشمیر

پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،نگران وزیر اعظم

kakarمظفر آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی، پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہارانوار الحق کاکڑ نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے مظفر آباد میںقانون ساز اسمبلی کے ا سپیکر چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو آزاد کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور سپیکر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں بلکہ اور مضبوط ہو گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button