مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: انتظامیہ نے میرواعظ کو پھر نظر بند کر کے نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

mirwaiz under detention

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے انتظامیہ کیطرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو سرینگر نگین میں اپنی رہائش گاہ پرایک بار پھر نظر بند کرکے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ انتظامیہ نے میرواعظ کو آج علی الصبح مطلع کیا کہ وہ گھر میں نظربند ہیں اور انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی بار بار کی نظر بندی کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے دینی امور میں صریح مداخلت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جامع مسجد کے امام حئی سید احمد نقشبندی نے گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگرمیںزیر تعلیم ایک بھارتی ہندو طالب علم کی طرف سے آنحضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ پوسٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺکی عزت و حرمت مسلمانوں کیلئے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس ذات مقدس کیخلاف کسی بھی قسم کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ امام حئی نے مجرم طالب علم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے میر واعظ کی دوبارہ گھر میں نظر بند ی اور انہیںنماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی بھی شدید مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button