مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :حملے میں زخمی ہونیوالا بھارتی پولیس اہلکار چل بسا

AIIMS Delhiسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے عیدگاہ میں 29اکتوبر کو ایک حملے میں زخمی ہونے والا بھارتی پولیس کا سب انسپکٹر آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔
ایک اعلی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس اہلکار عیدگاہ میں 29اکتوبر کو عیدگاہ میں ایک حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور صورہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ سب انسپکٹر کو چند دن قبل علاج کے لیے نئی دلی منتقل کیا گیا تھا۔تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ہلاک ہونیوالے پولیس اہلکار کی شناخت مسرور احمد وانی کے نام سے ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button