امریکی رکن کانگریس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال پر اظہار تشویش
واشنگٹن 23 اپریل (کے ایم ایس) ممتاز امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون Andy Levinنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی برائے امور خارجہ اور ایشیا، بحرالکاہل اور عدم پھیلاو¿ کی ذیلی کمیٹی کے رکن اینڈی لیون نے اس تشویش کا اظہار بدھ کے روز انڈین امریکن مسلم کونسل اور دیگر 16 گروپوں کے زیر اہتمام ایک ورچوئل کانگریشنل بریفنگ کے دوران کیا۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کانگریس نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر کی صورتحال پر واضح موقف اختیار کرے ۔اینڈی لیون نے حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز مرتب کرنے والے مختلف انسانی حقوق گروپوں کی رپورٹس اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد علاقے میں جاری بھارتی کریک ڈاﺅن میں تیزی کا حوالہ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آمریت کی طرف تشویشناک رجحان کا حصہ ہیں۔