انسانی حقوق

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، رجب طیب اردوان 

Erdogan-UNGA-696x342 (2)نیویارک 20 ستمبر (کے ایم ایس)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن،علاقائی سلامتی ،استحکام اور خوشحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت اور تعاون کے ذریعے جموں و کشمیر میں پائیدار اور دیرپا امن کا قیام ممکن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے اوراس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ پرامن ملک ہونے کی حیثیت سے ہم اس اجلاس کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہیے، امن کے قیام کے لئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے واقعات ناقابل برداشت سطح پر پہنچ گئے ہیں اور بعض لوگ ان خطرناک رحجانات کی حوصلہ افزائی کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  ترکیہ تمام اہم فورمزپر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ترک صدر نے کہاکہ وہ ذہنیت جو یورپ میں آزادی اظہار ر ائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے درحقیقت اپنے مستقبل کو تاریک کر رہی ہے۔مسلم دنیا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی وجہ سے غم و غصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ تمام فورمزبالخصوص اقوام متحدہ، آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کووآپریشن ان یورپ اور اسلامی تعاون تنظیم پر اسلامو فوبیا کے واقعات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button