مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کا ذیلی گروپ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے مقبوضہ کشمیروارد

RSS-hindutvaسرینگر: ہندوتوا تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ گروپ راشٹریہ سینک سنستھا بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے پیر جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس گروپ کا مقصد طلبا کو بنیادی فوجی تربیت فراہم کرنے کے نام پران ہندوتوا نظریہ مسلط کرنا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو عوامی مقامات پر جے ہند کے نعرے لگانے پر مجبور کرنا ہے۔آر ایس ایس سے وابستہ اس گروپ کے زیر اہتمام سرینگر کے کنونشن سینٹر میں "سلیوٹ ٹو گیلنٹری” پروگرام منعقد کیاگیا جس کا افتتاح اتراکھنڈ کے گورنر گرومیت سنگھ نے کیا۔ پروگرام میں بھارتی فوج کے سینئر افسروں، سیاست دانوں اور ہندوتوا نظریات کی حامل شخصیات نے شرکت کی۔گروپ کے صدر کرنل تیجیندر پال تیاگی نے اعلان کیا کہ ان کی تنظیم کے مقاصد میں حب الوطنی کو زندہ کرنا، شہید فوجیوں کے خاندانوں کا احترام اور اسکولوں میں بنیادی فوجی تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔ اس موقع پر ایک قراردادبھی منظور کی گئی جس میں بھارتی حکومت سے آر ایس ایس گروپ کو تمام اسکولوں میںبنیادی فوجی تربیت فراہمی کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔ ہندوتوان تنظیم کے ذیلی گروپ کی مقبوضہ کشمیر میں سرگرمیوں پر کشمیریوں نے سخت تشویش ظاہر کی ہے جو اسے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی ایک اور کوشش قراردے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ مقامی کشمیری گروپوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیرمیں تقریبات، سیمینارز یا کانفرنسیں منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ ہندوانتہا پسند تنظیموں آر ایس ایس اور اس سے وابستہ ذیلی تنظیموں کو اپنے مذموم منصوبوں کوآگے بڑھانے کیلئے جلسے ، جلوسوں ،کانفرنسوں اور دیگر تقاریب کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button