جنیوا

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کو کشمیری خواتین کی حالت زار پر بریفنگ دی گئی

download (7)جنیوا: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کی رہنما اور کشمیری مندوب شمیم شال نے کشمیری خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے بارے میںنمائندہ خصوصی ریما السلم سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر شمیم شال نے نمائندہ خصوصی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا جہاں خواتین کو 1989سے بے حرمتی اور توہین آمیز سلوک کا سامناہے۔ انہوںنے ان گھنائونے جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے فقدان اور کشمیری خواتین میں پائے جانے والے خوف ودہشت کو اجاگرکیا۔ حریت رہنما نے تعلیمی اداروں میں طاقت اور پیلٹ گن کے استعمال کی طرف بھی توجہ دلائی، جس کے نتیجے میں سکول جانے والی درجنوں لڑکیاں بینائی اور تعلیم سے محروم ہو گئیں۔ انہوں نے نیم بیوائوں کی حالت زار کو بھی اجاگرکیا جن کے شوہروں کو قابض بھارتی فورسزنے تیس سال سے زائد عرصے سے لاپتہ کر دیا ہے اوروہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے بھی قاصر ہیں۔ شمیم شال نے نمائندہ خصوصی پر زور دیا کہ وہ مداخلت کریں اور کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کم کرانے میں اپناکردار ادا کریں۔نمائندہ خصوصی نے مسئلے کی سنگینی کا اعتراف کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کرنے پر شمیم شال کا شکریہ ادا کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button