مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : شہیدشہریوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب احمد کی قیادت میں سرینگر کے علاقوں برزلہ اور راولپورہ میں شہید شہریوں الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر کے گھروں میں گیااور غمزدہ خاندانوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر مصعب نے لواحقین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداءکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کا عظیم مشن ہر قیمت پر پایہءتکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر پر زور دیا کہ وہ اپنا سخت رویہ ترک کرے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثناءجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بیگناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل اور دیگر مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی چیرہ دستیوں کا موثر نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button