مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفر آباد:سوپور قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

WhatsApp Image 2022-01-06 at 2.46.46 PMمظفرآباد07 جنوری (کے ایم ایس)انٹرنیشنل فورم فارم جسٹس ہیومن رائٹس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے قصبے سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام ، اربوں روپے کی املاک کو نذر آتش کرنے اور مجرم ااہلکاروں کو اب تک سزا نہ ملنے کے خلاف آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں احتجاجی ریلی نکالی۔ بھارتی فوجیوں نے6جنوری 1993 کو سوپور میں 60 سے زائد شہریوں کو شہید اور قصبے کو نذرآتش کر کے 350 سے زائد دکانوں اور رہائشی مکانات کو خاکستر کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈگری کالج عید گاہ سے اپراڈہ لال چوک تک نکالی جانے ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔انہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر و استبداد اور شہداءکی عظیم قربانیوں کے حوالے جملے رقم تھے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتو کی کال پر ہونے والی ریلی کی قیادت تنظیم کے نائب چیئرمین مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاویدمیر، عثمان علی ہاشم، ڈاکٹر منظور، سماجی کارکن عظمت حیات کشمیری اور طلبا رہنما ارشاد احمد خان نے کی۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے ارکان اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد احسن انتو نے ریلی کے شرکا سے سرینگر سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ ان کی تنظیم نے سوپور قتل عام اور آتشزدگی کے متاثرہ خاندانوںکو انصاف دلانے کیلئے ہر قانونی راستہ اپنانا تاہم انہیں اب تک انصاف نہ ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں روز درجنو ں کشمیری گرفتار کرلیے جاتے ہیں، خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کشمیریوںکو زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے ۔ محمد احسن اونتونے کہا کہ عالمی برادری کو نہتے کشمیریوںپر بھارتی مظالم کے حوالے سے اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کرنی چاہیے۔ ریلی سے مشتاق الاسلام ، عزیر احمد غزالی اور شوکت جاوید میر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادی کو اب اپنی خاموشی ختم کر کے محکوم کشمیریوںکو انصاف کی فراہمی کیلئے آگے آنا چاہیے۔ریلی کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی غیر قانونی بھارتی قبضے سے جلد آزادی کی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button