مظاہرے

بارہمولہ : قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

download (1)سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے قصبے بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے لوگوں نے آزاد گنج درنگبل سڑک کی خستہ حالی پر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، اس پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس پر سفر انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔شہریوں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں پر مشتمل مظاہرین نے کہا کہ” ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سڑک کی خستہ حالت کی طرف بار بار توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ مظاہرین نے سڑک کی فوری طور پرمرمت اور دن کے وقت اس پر بھاری گاڑیوںکا آمد ورفت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button