جنیوا

بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی انسانی حقوق کے محافظوں کے لیے باعث تشویش ہے: فیض نقشبندی

جنیوا: کشمیری نمائندے سید فیض نقشبندی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی بھارت میں موجودہ حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں بالخصوص” را” بھارت کے خلاف بات کرنے والے بے گناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتی ہیں۔ انہوں نے خالصتان نواز رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے بہیمانہ قتل کو اس کی تازہ مثال قراردیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد جموں و کشمیر اور کراچی میں کشمیریوں کے سلسلہ وار قتل میں بھی بھارتی حکومت ملوث ہے۔ فیض نقشبندی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جعلی مقابلوں کا ڈرامہ رچایاجاتا ہے جن میں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیاجاتا ہے۔انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، عالمی ادارے کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیر اور پوری دنیا میں بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا سنجیدگی سے نوٹس لیں جو امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button