مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے جذبات عروج پر پہنچ چکے ہیں،شاہد سلیم

8cc86514-1b11-4a36-901f-ddcdcc4cdc3fجموں 24 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور انتقام گیری کے جذبات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے جسے فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی کشمیر فائلز نامی فلم بنانے کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو وحشی، درندہ صفت، اغواہ کار اور قاتل بنا کر پیش کرنا ہے تاکہ خطے میں گزشتہ تیس برس سے زائد عرصے سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تعصب اور جانبداری کیساتھ تیار کی گئی اس فلم کا ایک مقصدبھارت کی ہندو اکثریت کو مسلمانوں کے خلاف اکسانا بھی ہے۔ تقریب سے شیخ عبد الرحمان، ترن سنگھ ٹونی، محمد یوسف لون، امرچند بھگت، ایڈوکیٹ وارث گل، ایاز احمد مغل، آئی ڈی کھجوریہ،سکھدیو سنگھ۔ رام پال، آر کے کلسوترا، کلدیب سنگھ اور سمرنجیت سمیت کئی دانشوروں، سیاسی اور سماجی کارکنوں، اور سیاست دانوں نے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button