مقبوضہ جموں و کشمیر

شہریوں کے قتل کے بعد سرینگر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران متعدد شہریوں کے قتل کے واقعات کے بعد شہر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ منگل کی شام مشہور کیمسٹ مکھن لال بھندرو سمیت شہریوں کے قتل کے بعد سرینگر شہر کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اورمزید چیک پوائنٹس قائم کی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار وں نے جمعرات کو شہر کے اہم مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیںجبکہ اہم شخصیات سے قتل کے حالیہ واقعات کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیلئے کہاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے رواں ماہ کے آخر میں مقبوضہ کشمیر کے دورے کے پیش نظر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران مقبوضہ علاقے میں پانچ شہریوں کو قتل کیاگیا ہے جن میں سے صرف سرینگر میں4افراد کو قتل کیاگیا ہے جن میں شہر کے مشہور کیمسٹ ایم ایل بھندرو کو منگل کی شام کو جبکہ جمعرات کو صفاکدل کے ایک سکول میں دو اساتذہ کو گولی مارکر قتل کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button