بی جے بی ، آرایس ایس دلت مخالف، کانگریس رہنما
جموں: کانگریس کے رہنما اور ریاست گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں دلت مخالف اور پسماندہ برادریوں کا دشمن قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جگنیش میوانی نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی رہنماو¿ں کی منافقت کا پردہ چاک کیا اور کہا کہ کہ بی جے پی نے دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے آج تک کچھ نہیں کیا ،آر ایس ایس نفرت اور عدم برداشت کو پھیلاتے ہوئے دلتوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے میں سب سے آگے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں دلتوں کے لیے محض مگرمچھ کے آنسو بہاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دلت افسر نے جب جموں وکشمیر میںہونے والی ایک بڑی بدعوانی کا پردہ فاش کیا تو مودی حکومت نے مجرموںکو پکڑنے کے بجائے دلت افسر کو ہی ہراساں کیا اور انہیں تنزلی کا نشانہ بنایا۔