بھارت

دہلی : موسلا دھار بارش سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ۔ فلائٹ آپریشن ٹھپ

delhi rainنئی دہلی:بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے کی موسلا دار بارش سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، دارالحکومت میں فلائٹ آپریشن ٹھپ ہو کر رہ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی میں رواں ماہ بدترین گرمی کے دوران 28 جون کو انتہائی طوفانی بارش ہوئی ۔ صرف ایک دن میں اس قدر شدید بارش ہوئی کہ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائر پورٹ ہوائی اڈے کے تین ٹرمینلز میں سے ایک کی چھت اڑ گئی، پروازوں میں خلل پڑا، شہر کے انڈر پاسز میں سیلاب آ گیا اور دارلحکومت کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوا اور بجلی و پانی کی بندش ہوئی۔
ہوائی اڈے سے تقریباً 60 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button