مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو نوجوان شہید کردیے
جمو ں08جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ کے قریب رات بھر جاری رہنے والی ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔