مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کیخلاف بھارتی عدالتی دہشت گردی بین الاقوامی اصولوں اور انسانیت کا قتل ہے ، تحریک حریت

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک حریت جموں و کشمیر نے بھارتی عدالت کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کی ممتاز خواتین رہنما آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی طویل سزائوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے بھارتی عدالتی دہشتگردی کو بین الاقوامی اصولوں،اخلاقیات اور انسانیت کا قتل قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ مودی کی بھارتی حکومت ایک فسطائی ریاست کا روپ اختیار کر چکی ہے۔ آزادی کی جدوجہد اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی ہر ایک کوشش اور کاوش دنیا اور دنیاوی اصولوں کے ائینے میں نہ صرف جائز بلکہ قابل تقلید اور قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی کشمیری قوم کی امنگوں کی ترجمان ہیں۔ ترجمان نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے انجام تک جاری رکھنے اور کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button