مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع اسلام آباد کے علاقے مٹن میں ایک شخص کی تقریباً 4 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس اسٹیشن مٹن کی طرف سے کی گئی اس کارروائی کے دوران سیر ہمدان مٹن سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد میر ولد غلام محمد میر کی جائیداد ضبط کی گئی۔
ضبط کی گئی جائیداد میں ایک رہائشی مکان، آٹھ دکانیں، پانچ کمرے، فائر سروس کا ایک شیڈ، ایک بیت الخلا اور دو غسل خانے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مارکیٹ ریٹ کے تحت مذکورہ جائیداد کی مجموعی مالیت تقریباً 4 کروڑ 17 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
قابض بھارتی حکام نے اگست 2019ءکے بعدسے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کو ان کے گھروں اورجائیدادوں سے محروم کرنے کاسلسلہ تیز کردی اہے تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیاجاسکے ۔ اب تک حریت رہنماﺅں اورتنظیموں کے گھروں اوردفاتر سمیت سینکڑوں جائیدادیںضبط کی جاچکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button