بھارت
راجستھان میں سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے ہلاک، 30 زخمی

جے پور: بھارتی راجستھان میں ایک سکول عمارت کی چھت گرنے سے سات بچے ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع جھالاوان کے گاوں پپلود کے گورنمنٹ اپر پرائمری سکول میں اس وقت پیش آیا جب طلباءصبح کی اسمبلی میں موجود تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عمارت کے اندر ہونے والی اسمبلی میں کم از کم 40طلباءموجود تھے ۔ عمارت کی چھت منہدم ہونے سے سات بچوں کی ہلاکت جبکہ 30کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمی طلباءکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔






