بھارت

بھارت :ہریانہ حکومت نے سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں توسیع کردی

satara-internet-band-2023091083932-202310634463-1_202402690912چندی گڑھ:  بھارتی ریاست ہریانہ کی حکومت نے کسانوں کے ”دہلی چلو”مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس کی معطلی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسزسب سے پہلے امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں 11 فروری کو معطل کی گئی تھیں اور سروس کی معطلی میں 13، 15، 17، 19، 20 اور 21فروری کو توسیع کی گئی تھی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ٹی وی ایس این پرساد نے حکم نامے میں کہاکہ ریاست میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضلع امبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں حالات اب بھی نازک اور کشیدہ ہیں۔سمیکتا کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ ”دہلی چلو”مارچ کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لیے حکومت پر دبائو ڈالا جا سکے جن میں فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت اور کسانوں کے قرض کی معافی شامل ہے۔ مارچ میں شریک پنجاب کے احتجاجی کسان 13فروری سے ہریانہ سے لگنے والے سرحد ی علاقوں شمبھو اور خانوری میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیںجہاں بھارتی فورسز نے انہیں روک لیا ہے۔کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے کہاہے کہ کسان 29 فروری تک دونوں سرحدی مقامات پر ٹھہرے رہیں گے جس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button