مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سوپور میں مزید دو کشمیریوں کی جائیداد ضبط کر لیں

سرینگری:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے سوپور میں ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں مزید دو کشمیریوں کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرلیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ ضبطی کالے قوانین کے تحت پولیس سٹیشن سوپور میں درج ایک کیس کے سلسلے میں کی گئی ۔ ضبط کی گئی جائیدادیں لٹھ شاٹ تجر کے بشیر احمد میر اور ہارون کے اعجاز احمد بٹ کی ملکیت ہیں۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ دونوں برسوں سے گرفتاری سے بچنے کے لئے فرار ہیں اور بعد ازاں ایک عدالت نے انہیں اشتہاری مجرم قرار دیاہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں آزاد کشمیر چلے گئے ہیں اوروہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ عدالتی احکامات کے بعد ضبطی کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ دہائیوں پرانے کیسز اورکالے قوانین کے تحت ا س طرح کی کارروائیاں کشمیریوں خاص طور پر سیاسی یا مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کومعاشی اور سماجی طور پر کمزورکرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میںجائیداد کی ضبطی اور طویل قانونی کارروائیوں کو دباو¿ ڈالنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button