مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : سڑک حادثے میں بی ایس ایف اہلکا رہلاک

body

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر جموں شاہراہ پر چنئی ٹنل کے اندر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر سے ادھم پور جانے والی ایک مسافر گاڑی سرنگ کے اندر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں بی ایس ایف کی 26ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار امیت کمار شکلا ہلاک ہو گیا۔پولیس نے بی ایس ایف اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button