2011سے 2023تک بھارتی پیراملٹری فورسز کے 1532اہلکاروں نے خودکشی کی
نئی دہلی: بھارتی فورسز میں خودکشی کا رحجان دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2011سے 2023 کے درمیان پیراملٹری فورسزکے 1,532اہلکاروں نے خودکشی کی ہے جبکہ 2014سے 2023کے درمیان صرف سنٹرل ریزرو پولیس فورکے430 اہلکاروں نے خودکشی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے 46,960اہلکاروں نے اپنی ملازمتیں چھوڑدی ہیں۔2022 میں سی آر پی ایف کے 43 اہلکاروں نے خودکشی کی اور گزشتہ سال اس طرح کے52واقعات رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 11سالوں میں سب سے کم خودکشیاں 2016میںرپورٹ ہوئیں جو 29تھی جبکہ 2021میں سب سے زیادہ 57 کیس رپورٹ ہوئے۔کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد 2020میں 3,584سے بڑھ کر 2022 میں 4,940ہو گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 80فیصد خودکشیاں اس وقت ہوتی ہیں جب اہلکار چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر واپس آتے ہیں۔ خودکشی کے عوامل میں ذہنی تنائو، چھٹی نہ ملنا اور اہلخانہ سے طویل علیحدگی شامل ہے۔2024میں اب تک بھارت کے مختلف علاقوں میںبھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے کم از کم 21 اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔