مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی نے ناقدین کیخلاف ٹیکنالوجی کو ہتھیار بنا لیا، پیگاس سپائی ویئر نے میرا فون ہیک کر لیا، التجا مفتی

images (3)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ ان کا فون پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ہیک کر لیا گیا ہے جو مودی حکومت نے اسرائیل سے حاصل کر رکھاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجانے ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا مجھے ایک الرٹ موصول ہوا ہے کہ میرا فون پیگاسس نے ہیک کر لیا ہے جسے بھارتی حکومت نے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے اسرائیل سے حاصل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان خواتین رہنماﺅں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جو اسکی لائن پر چلنے سے انکار کرتی ہیں۔
پیگاسس اسپائی ویئر، جسے اسرائیل میں قائم سائبر سیکیورٹی کمپنی این ایس او گروپ نے تیار کیا ہے، واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کے ذریعے موبائل فونز کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button