مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے 6کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر 10نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے 6نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کپواڑہ اور بارہمولہ کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بلال احمد ، وحید احمد ، جاوید احمد، مشتاق احمد اور بشیر احمد کو گرفتار کیا۔ بھارتی پولیس نے گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے کالے قانون کے تحت مقدمات درج کئے ہیں ۔