بھارتی فوجی کی ہلاکت کے بعد معاوضے کی رقم کے لیے والدین اور بیوہ لڑ پڑے
نئی دلی:بھارت میںمحاذ پر ہلاک ہونیوالے ایک فوجی کیپٹن کی بیوہ اور اسکے والدین کے درمیان معاوضے کی رقم کیلئے تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال سیاچن میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجی کیپٹن انشومن سنگھ کی بیوہ سمرتی سنگھ کو رتی چکرہ ایوارڈ دیاگیا تھا۔ یہ ایوارڈ بھارتی صدر نے فوجی کیپٹن کی خدمات کے اعتراف میں اسکی بیوہ کو دیا تھا۔ تاہم اب فوجی کیپٹن کے والد راوی پرتاب سنگھ اور والدہ منجو سنگھ کی جانب سے بہو پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ کرتی چکراایوارڈ اپنے ساتھ لے گئی ہے۔والدین کی جانب سے اعزازی ایوارڈ واپس دلوانے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے۔ کیپٹن کے والد نے بھارتی میڈیاسے گفتگو میںہلاک ہونیوالے فوجی افسر کے قریبی رشتہ دار(نیکسٹ آف کن)میں تبدیلی کی جائے اور مالی امداد میں فیملی ممبران کو بھی حصہ دیا جائے۔انہوں نے مزیدبتایاکہ کیپٹن انشومن کی بیوہ اور انکی بہو سمرتی سنگھ انکے ساتھ نہیں رہ رہی ہے اور بیٹے کی ہلاکت کے بعد متعدد ایوارڈزاوردیگر سامان اپنے پاس لے گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کیپٹن انشومن سنگھ کی ہلاکت کے بعد سے انکی بیوہ سمرتی سنگھ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔