مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایم ایل اے ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگرکے علاقے لال چوک میں آگ منگل کی صبح بھڑک اٹھی۔حکام نے بتایا کہ آگ عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے سے نمودارہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے حصوں تک پھیل گئی ۔تاہم اس پر سخت کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔