مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے حضرت امام حسین کوشاندار خراج عقیدت

mirwaiz-jamiaسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے شہدائے کربلا بالخصوص نواسہ رسول ۖحضرت امام حسین کو ان کی عظیم اور تاریخی قربانی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین نے دین اسلام کے بنیادی عقائد، تعلیمات اور اصولوں کی حفاظت کیلئے10 محرم الحرام61ھ میں اپنے بہادر اور جانثار ساتھیوں کے ساتھ جو قربانی پیش کی تھی وہ قیامت تک پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں دی گئی قربانی اسلام اور انسانیت کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔میر واعظ نے کہاکہ حضرت امام حسین نے ظالم کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے ایک ایسی مثال قائم کی جو حق و صداقت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کیلئے تاقیامت رہنمائی کرتی رہے گی ۔
دریں اثنا میرواعظین کشمیر کی صدیوں سے جاری روایت کے مطابق10 محرم الحرام کو آستانہ عالیہ الم صاحب نرورہ سرینگر میں میر واعظ عمر فاروق فلسفہ شہادت اور واقعات کربلا پر روشنی ڈالیں گے اور حضرت امام حسین کو شاندار خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button