پاکستان

سیکریٹری خارجہ کیمروں میں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

secretary pkاسلام آباد:
سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 29اگست سے کیمرون کادوروزہ دورہ کریں گے اور وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی، وہاں سنگین انسانی صورتحال اورمشرق وسطی کے امن کولاحق خطرے اور اسرائیلی جنگی جرائم پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری خارجہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت، امت کی یکجہتی اور اتحاد کے تقاضوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ دنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتے اسلامو فوبیا، زینو فوبیا،موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عالمی چیلنجز کے مسائل پر بات بھی کریں گے ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ او آئی سی رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button