نیشنل کانفرنس کے رہنماﺅں کی کشمیریوں کی آواز دبانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کرکے عوام کی آواز کو دبانے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنماو¿ں اجے سدھوترہ، رتن لال گپتا، رگھوبیر سنگھ منہاس اور دیگرنے جموں میں منعقدہ پارٹی اجلاس میںکہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کشمیریوںکے منتخب نمائندوں کی حیثیت کو مجروح کرنا اور انہیں عوام کی خواہشات کو پورا کرنے سے روکنا ہے۔
انہوںنے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں طاقت مرکوز کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کو کمزور کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب کشمیریوں کو پہلے ہی مشکلات اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ مودی مقبوضہ علاقے میں امن قائم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیںلیکن حالیہ حملوں نے ان کے اس دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے