مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیر کی ملی ہم آہنگی ، مسلکی یگانگت کی منفرد شناخت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی : متحدہ مجلس علمائ

c541fed0-a980-4df8-b0b8-277a623847ccسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی ، سماجی اورمذہبی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ مجلس علما ء نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کی ملی ہم آہنگی ، مسلکی یگانگت اور باہمی اتحاد کی منفرد شناخت اورپہچان کو کسی فرد یا جماعت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علما ء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کر ایک بڑے مسلک کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تاکہ باہمی اتحادو اتفاق کو نقصان پہنچایاجائے ۔ بیان میں کہاگیا کہ وقف بورڈ کشمیر کایہ فرض ہے کہ وہ اس سازش کے پیچھے حقیقت کو بے نقاب کرے کیونکہ مذہبی مقامات کا تقدس برقرار رکھنا اس کی ذمہ داری ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ متحدہ مجلس علما کے امیر میرواعظ عمر فاروق اورمجلس کے تمام ارکان کی ہمیشہ یہ مخلصانہ کوشش رہی ہے کہ جموںوکشمیر میں مختلف مسالک کے پیروکار اپنے اپنے مسلک اور نظریات پر قائم رہ کر دین اسلام کے عظیم آفاقی پیغام اخوت و محبت ، رواداری ،تحمل اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔تاکہ کشمیری سماج اور معاشرے کو درپیش گوناگوں اور سنگین مسائل کے حل کیلئے جن کی وجہ سے آج کشمیر تباہی کے دہانے پر ہے، اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا ئیں۔ مجلس علماء نے تمام مسلکوں کے علمائ، خطیبوں اورمبلغین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ایسے تبصروں اور تقاریر سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوں اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچے اور ملت کمزور ہونے کا اندیشہ ہو۔
متحدہ مجلس علماء جموںوکشمیر میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ ، مسلم پرسنل لا بورڈ کشمیر،انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام،انجمن تبلیغ الاسلام،جمعیت ہمدانیہ،انجمن علمائے احناف،دارالعلوم قاسمیہ،دارالعلوم بلالیہ ، انجمن نصرة الاسلام، ادارہ غوثیہ سرائے بالا، انجمن مظہر الحق،جمعیت الائمہ والعلما، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر،دارالعلوم نقشبندیہ ، دارالعلوم رشیدیہ ،اہلبیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم ،پیروان ولایت،اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ ،بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب ، محمدی یتیم ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام،کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما و ائمہ مساجد ، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد،اشرف العلوم حیدرپورہ، دارالعلوم داوئودیہ بٹہ مالو،دارالعلوم فرقانیہ نوشہرہ،دارالعلوم دائودیہ خانیار، جمعیت العلما ، سراج العلوم، ادارہ وحدة المکاتب ، دارالعلوم امدادیہ نٹی پورہ،دارالعلوم جامع الرشاد اونتی پورہ، خانقاہ مرادیہ جامع مسجد کریری،دارالعلوم صوت القرآن گلشن آباد، عوامی راحت سینٹر، امامیہ فیڈریشن کشمیر، شاہین سنڈیکیٹ سوشل ٹرسٹ اور دیگر ملی ، سماجی اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button