مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: شوپیان حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی
سرینگر26 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج ضلع شوپیان کے علاقے نوگام چیک میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ قابض حکام نے بتایاکہ اس سے پہلے بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروںنے علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فورسز کی مشترکہ ٹیم جیسے ہی علاقے کی طرف بڑھی تو اس پر حملہ کیا گیا جس سے تین فوجی زخمی ہوئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔